یمن میں سعودی اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 16 مئ 2019
اس فضائی بمباری میں متعدد گھر بھی تباہ  ہوئے ہیں، فوٹو: روئٹرز

اس فضائی بمباری میں متعدد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں، فوٹو: روئٹرز

صنعاء: سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں  حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری  کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے ردعمل میں اتحادی افواج نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر 7 ڈرون حملے کیے، حوثی باغی

مقامی افراد نے رائٹرز کو بتایا کہ شہر کے 9 مقامات پر حوثی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی تباہ  ہوئے۔

حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل پر حوثی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  فضائی بمباری میں  6 خواتین اور بچے ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے فوری طور پر اس کارروائی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔