- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
شادی اسکینڈل؛ گرفتار 11 چینی باشندوں کی درخواست ضمانت خارج
لاہور: شادی اسکینڈل میں گرفتار 11 چینی باشندوں کی درخواست ضمانتیں خارج ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں چینی باشندوں کی جانب سے غریب گھرانوں کی نوجوان لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین بھیجنے اور وہاں ان سے غیر اخلاقی حرکات کروانے والے چائینز باشندوں کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا تھا اور ان سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔
گزشتہ روز چینی باشندوں کی ضمانتوں کے لیے درخواستیں پیش کی گئی تھیں جنہیں عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چینی باشندے ضمانتوں کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
دوسری جانب چینی باشندوں سے شادی کرنے والی مسلمان اور مسیحی لڑکیوں نے ایف آئی اے کی کارروائی سےتحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، صائمہ تبسم اور شبانہ عاشق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں بتایا گیا کہ صائمہ تبسم نے لی یانگ چینگ سے 25 جنوری نکاح کیا جب کہ شبانہ عاشق نے زو شو فینگ سے کرسچن قوانین کے تحت 18 جنوری کو شادی کی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے 7 مئی کو چین جانے والے جہاز سے چینی شوہروں کے ہمراہ آف لوڈ کر دیا، کئی گھنٹے ایئر پورٹ پر غیر قانونی حراست میں رکھا اور چینی شوہروں کے ساتھ جانے سے روکا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چینی شوہروں کو زبردستی ان کی بیویوں کے بغیر چین بھجوا دیا گیا۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے درخواست گزاروں کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے رکھی ہیں. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور ایف آئی اے کو درخواست گزاروں کے پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔