ورلڈکپ میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی کمنٹری پینل میں شامل

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 17 مئ 2019
 گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے۔ فوٹو: فائل

 لندن: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلیے معروف کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا جن میں پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو پینل میں شامل کرلیا۔ گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے۔

میگا ایونٹ کے دوران کمنٹری باکس سنبھالنے والوں میں ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ای ین اسمتھ، اطہر علی خان اور ای ین وارڈ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔