ریکٹ توڑا، بوتل کو کک، کرسی کورٹ میں پھینک دی، کریگوئس ڈس کوالیفائی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 17 مئ 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

روم:  اٹالین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں متنازع آسٹریلوی پلیئر نک کریگوئس ایک بار پھر آپے سے باہر ہونے پر ڈس کوالیفائی ہوگئے۔

نک کریگوئس کو ناروے کے کسیپر روڈ سے میچ کے شروع میں کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، تیسرے رائونڈ میں مشتعل ہونے پر انھیں گیم پنالٹی دی گئی جس پر کریگوئس نے اپنا ریکٹ گرائونڈ پر مارکر توڑ دیا، پانی کی بوتل کو کک ماری اور پھر کرسی کو اٹھاکر کورٹ میں پھینک دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ مشتعل کریگوئس حریف پلیئر اور امپائر سے ہاتھ ملا کر وہاں سے ہی چل دیے، اس طرح وہ مقابلے سے ڈس کوالیفائی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔