- بینرز اتارنے والوں عمران خان کو دلوں سے کیسے اُتارو گے؟ فواد چوہدری
- عمران خان کا خطاب، بڑی اسکرین لگانے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم
- اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے ڈالے
- کراچی میں ساحل سمندر پر فلیمنگوز کا خوبصورت نظارہ
- موچکہ چیک پوسٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط
- مالی سال کا اختتام، ڈالر نے ڈبل اور ریال نے نصف سنچری عبور کرلی
- لاہور میں برقعہ پوش ڈکیت گینگ گرفتار
- افغانستان سے کوئلہ، مصالحہ جات سمیت 9 اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی ختم
- زکریا ایکسپریس زیادتی کیس میں ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا
- پی ٹی آئی کی آج اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل
- ڈاکٹر عافیہ کی والدہ بیٹی کی راہ تکتے ہوئے انتقال کرگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
- وفاق نے قبائلی اضلاع کیلیے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی
- پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
- اب کوئی جتھا اسلام آباد ڈی چوک نہیں آسکتا، وزیر داخلہ
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
- پنجاب سے ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار
- وزیراعظم کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری سے معافی کا حکم نامہ جاری
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ ہو گیا
- کیا پیسوں کے لالچ میں پاک بھارت کرکٹرز کو ساتھ کھیلائے جانے کا امکان ہے؟
پاکستان پوسٹ نے 36 ریسٹ ہاؤس سیاحوں کیلیے کھول دیئے
پاکستان پوسٹ کے ان ریسٹ ہائوسز میں 11 اے کیٹیگری، 20 بی کیٹیگری اور 5 سی کیٹگری کے ریسٹ ہائوسز ہیں۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: پاکستان پوسٹ نے آمدن میں اضافہ کے لیے ملک بھر کے اہم مقامات پر بنے اپنے 36 ریسٹ ہاؤسز عام سیاحوں کے لیے بھی کھول دیے ہیں۔
پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر کے اہم مقامات پر بنے ریسٹ ہاؤسز عام سیاحوں کے لیے بھی کھول دیے جب کہ ریسٹ ہاؤسز کا اوپن مارکیٹ کے ہوٹلوں، ریسٹ ہاؤسز سے کم کرایہ مقرر کر دیا گیا ہے،پاکستان پوسٹ کے ان ریسٹ ہائوسز میں 11 اے کیٹیگری، 20 بی کیٹیگری اور 5 سی کیٹگری کے ریسٹ ہائوسز ہیں۔
اے کیٹیگری ریسٹ ہاؤس کا کرایہ 3 ہزار روپے دن، بی کیٹیگری کا کرایہ 2200 روپے دن اور سی کیٹیگری کا کرایہ 1200روپے یومیہ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کاموقف ہے اس فیصلے سے ان کی سالانہ آمدن میں ماہانہ کروڑوں روپے کا اضافہ ہو گا۔
اے کیٹیگری کے ریسٹ ہائوسز راولپنڈی،کراچی، ملتان، جہلم، میانوالی، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، بی کیٹیگری کے ریسٹ ہائوسز مری، اٹک، چترال، ایبٹ آباد، ایوبیہ، کوہاٹ، میر پور خاص، سوراب، اماری، تفتان، قلات، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی،گلگت، اسکردو، سوست، گجرات، لیہ جبکہ سی کیٹیگری کے ریسٹ ہائوسز پنڈی پوائنٹ مری، سیدو شریف، بنوں، زیارت اور سیالکوٹ میں واقع ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔