چینی کی برآمد پر سبسڈی نہیں دی جائے گی، رزاق داؤد

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 17 مئ 2019
پاکستان کے پاس عالمی دنیا میں اپنی مصنوعات کے تحفظ کے لیے قانون ہی نہیں ہے، مشیر صنعت و تجارت۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے پاس عالمی دنیا میں اپنی مصنوعات کے تحفظ کے لیے قانون ہی نہیں ہے، مشیر صنعت و تجارت۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نےکہاہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت شروع کرے گا۔ ایران پاکستان کو بجلی اور ایل پی جی دینے کو تیار ہے جبکہ بدلے میں پاکستان زرعی مصنوعات ایران کو برآمد کرے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے سربراہ سید نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے بتایاکہ گندم کی برآمدات بڑھانے کے لیے گریڈنگ ضروری ہے۔ چین کو برآمدات کا ابتدائی ہدف 5 ارب ڈالر کا رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس عالمی دنیا میں اپنی مصنوعات کے تحفظ کے لیے قانون ہی نہیں ہے، عالمی منڈی میں دیگر ممالک ہماری مصنوعات فروخت کررہے ہیں، حکومت نے قانون کی تیاری پر کام شروع کررکھا ہے، قانون سازی کے بعد ہم بیرونی دنیا میں اپنی مصنوعات کا تحفظ کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔