- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
- بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید
- بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم
- پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، وزیراعظم
- امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 28 افراد شہید
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
امریکا ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کردے، سعودی میڈیا

حکومت نواز سعودی اخبار عرب نیوز نے اپنے اداریے میں امریکا سے ایران پر حملے کا مطالبہ کیا۔ فوٹو : فائل
ریاض: حکومت نواز سعودی اخبار نے اپنے اداریے میں امریکا سے ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے موقر اور حکومت نواز اخبار عرب نیوز نے اپنے ایک اداریے میں لکھا کہ ایران کی دھمکیوں کے تناظر میں اور حال ہی میں سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد امریکا کو ایران پر سرجیکل حملے شروع کر دینے چاہئیں۔
سعودی اخبار نے امریکا کے ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کو منطقی قدم قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ امریکا نے شام کی کیمیائی ہتھیار سازی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پہلے ہی مثال قائم کر دی تھی اور ایک بار پھر خطے میں امریکی کارروائی کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا
اداریے میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے واضح نتائج ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں اور نا ہی ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آیا ہے اس لیے امریکا کو حملے کردینا چاہئیں۔ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی بعض شقوں سے دستبردار ہونے اور جوہری توانائی پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کے اظہار کے بعد امریکا نے پہلے ہی قطر میں اپنے فوجی کیمپ میں فائٹر جیٹ طیارے اور طیارے بردار بحری بیڑا پہنچا دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔