نواب اکبر بگٹی کی ساتویں برسی پر بلوچستان بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2013
جمہوری وطن پارٹی کی کال پر کی گئی ہڑتال کی مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتوں نے حمایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

جمہوری وطن پارٹی کی کال پر کی گئی ہڑتال کی مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتوں نے حمایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی کی ساتویں برسی کے موقع پر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کی کال پر کی گئی ہڑتال کی مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، کاکڑ جمہوری پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور اہل سنت والجماعت نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ بی آر پی، بی این ایم، بی ایس او آزاد، بی این ایف، بی این پی اور نیشنل پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔

صوبے بھر میں ہڑتال کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت نوشکی، مستونگ، قلات، خاران، خضدار، حب، تربت، پنجگور، چاغی، دالبندین، صحبت پور سمیت دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔