بھارت میں مریض کے پیٹ سے 116 نوکدار کیلیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مئ 2019
مریض کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

مریض کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

جے پور: بھارت میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے معدے سے ڈھائی انچ لمبی 116 کیلیں نکالی ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے 43 سالہ شخص بھولا شنکر کو 12 مئی کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے الٹراساؤنڈ تجویز کیا جس میں مریض کے معدے میں نوک دار کیلوں کا گھچا ہونے کا انکشاف ہوا۔

بھولا شنکر کا گزشتہ روز آپریشن کیا گیا جس کے دوران اس کے  معدے سے 116 نوک دار کیلیں نکالی گئیں جن کی لمبائی ڈھائی انچ تھیں۔ معجزانہ طور پر ان کیلیوں نے مریض کے معدے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔

مریض کا کہنا ہے کہ اسے کچھ پتہ نہیں کہ اتنی کیلیں کس طرح اس کے معدے میں پہنچیں، تاہم ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ یہ غذائی عوارض اور ذہنی امراض کا نتیجہ ہے، اس بیماری کو acuphagia کہا جاتا ہے جس میں مریض نوک دار چیزیں نگلنے کا عادی ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔