- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
ڈالر بھی عمران نیازی کی طرح کسی جگہ نہیں ٹھہر رہا، حمزہ شہباز
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوا رہی ہے، اور ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔
ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی اور ان کی نالائقی کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے اداروں پر بیرونی قوتوں کو مسلط کر دیا ہے، اور معیشت میں بھی بی آر ٹی ماڈل فالو کررہے ہیں، ملکی معیشت اب ملک کے ہاتھ میں نہیں آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے، ڈالر روز مہنگا ہونے سے مہنگائی کے طوفان میں مسلسل اضافہ ہوگا، ڈالر کی روز بدلتی قیمتیں اور تبدیل ہوتا روپیہ تباہی لارہا ہے، جب کہ ملکی قرض اور ہر روز غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ روپے کی بے قدری کا یہی عالم رہا تو بزنس تو دور ریڑھی لگانا بھی مشکل ہو جائے گا ، عمران خان نے خود آئی ایم ایف سے ہاتھ ملا لیا، خود کشی قوم کے لئے چھوڑ دی ،ملک وقوم کی تباہی پر چپ نہیں بیٹھیں گے، ہم اب عوام پر آپ کا ظلم برداشت نہیں کر سکتے، اب آپ کو جانا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔