- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
نئی ایمنسٹی اسکیم علیمہ خان اور جہانگیر ترین کیلیے لائی گئی، مریم اورنگزیب

ایمنسٹی سے اب سب سے زیادہ وزیر اعظم اور ان کے دائیں بائیں بیٹھے چور فائدہ اٹھائیں گے (فوٹو: فائل)
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے علیمہ باجی کو سلائی مشینوں اور جہانگیر ترین کو مالی اور باورچیوں کے ذریعے کمائی غیر قانونی جائیداد قانونی بنانے کا ایک اور شاندار موقع فراہم کردیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ عمران صاحب ’حلال‘ ایمنسٹی اسکیم لائے ہیں تاکہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین اپنی غیر قانونی جائیدادوں کو ایک بار پھر حلال کرالیں، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے لائی گئی ایمنسٹی اسکیم میں عوامی نمائندے اور ان کے بیوی، بچے، بہن بھائی فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی ’حلال اسکیم‘ میں دانستہ یہ شق نکال دی گئی اور اب عوامی نمائندوں کے بیوی، بچے، بہن بھائی بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاکہ علیمہ باجی ایک مرتبہ پھر فیضیاب ہوسکیں۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب کی ایمنسٹی سے اب سب سے زیادہ وہ اور ان کے دائیں بائیں بیٹھے چور فائدہ اٹھائیں گے، عمران صاحب نے پارلیمنٹ سے ایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات چھپائیں کیونکہ اپنی غیر قانونی بے نامی جائیدادیں قانونی کروانی تھیں، عمران صاحب ایمنسٹی اسکیم علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دوستوں اور وزراء کی سہولت کے لیے لائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔