- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
امریکا، ایران کشیدگی خطے کے لیے خطرناک ہے

ایران کی معیشت پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے شدید اثرات نظرآنا شروع ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل
امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے،دونوں ممالک تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، ان خیالات کا اظہار ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ پاکستان نے جس موقف کا اظہارکیا ہے وہ انتہائی صائب ہے، اگر خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکتے ہیں تو اس کی تپش پاکستان میں محسوس کی جائے گی۔
اس وقت امریکا نے جنگی بیڑا اور بی52 بمبار تعینات کرکے خلیجی ممالک میں کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے ،گوکہ اسپین نے مشرق وسطیٰ سے امریکی بیڑے میں شامل اپنا بحری جنگی جہاز واپس بلا لیا ہے۔
ہسپانوی حکام کے مطابق امریکا نے مشن کے مقاصد تبدیل کر دیے ہیں اور واشنگٹن نے تمام تر توجہ ایران کے مبینہ حملے کے خطرے پر مرکوزکردی ہے۔جب کہ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر روس نے موقف اختیارکیا ہے کہ اقتصادی پابندیوں پر ایران کا ردعمل قانونی حق ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ایران کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
ایران کی معیشت پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے شدید اثرات نظرآنا شروع ہوگئے ہیں۔ایران شدیدکساد بازاری میں دھنستا چلا جا رہا ہے،ایران کی معیشت کئی برس تک اس کے جوہری پروگرام کے سبب بین الاقوامی برادری کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہی۔2015ء میں جوہری پروگرام پر معاہدے ہونے کے ایک سال بعد ہی ایران کی معیشت نے تیزی سے ترقی کرنا شروع کر دی اوراس کی مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو اس کے اپنے مرکزی بینک کے مطابق 12.3 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال اکتوبر میں یک طرفہ طور پر ایران کے جوہری پروگرام پر تاریخ ساز بین الاقوامی معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائدکردی تھیں۔ امریکا ایران کے جوہری معاہدے پر ازسرنو مذاکرات کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔ اسی تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنا سامنا کسی فوجی مڈ بھیڑکے بجائے دراصل عزم کا امتحان ہے۔
پاکستان نے جس خدشے کا اظہارکیا ہے اس کا لب لباب یہ ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ جو سیاسی تناؤ بڑھ رہا ہے وہ خطے میں کسی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بطور ثالث اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے جنگ کو ٹال دے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔