- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
شاخ گوبھی اب سرطان کے خلاف بھی مؤثر ثابت

بروکولی یا شاخ گوبھی میں دریافت ایک مرکب کینسر کو ابتدائی سطح پر روکے کا کام کرتا ہے۔ فوٹو: فائل
بوسٹن: ایکسپریس نیوز کے انہی صفحات پر آپ شاخ گوبھی (بروکولی) کےلاتعداد فوائد کے متعلق پڑھ چکے ہیں اور اب اسی جادوئی سبزی میں ایک مرکب دریافت ہوا ہے جو کینسر کو روکنےمیں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
ہفت روزہ جریدے ’سائنس‘ میں شائع رپورٹ میں بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر کے پروفیسر پیئر پاؤلو پینڈولفی نے ثابت کیا ہے کہ اگر بروکولی میں پائے جانے والے ایک مرکب سے ڈبلیو ڈبلیو پی ون جین کو ہدف بنایا جائے تو اس سے سرطانی رسولیوں کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے ۔ تجربہ گاہوں میں جب جانوروں پر اس کے تجربات کئے گئے تو اس سے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
’ ہم نے کینسر کی تشکیل کا ایک پیچیدہ راستہ دریافت کیا ہے اور اس میں شاخ گوبھی اور دیگر سبزیوں کے ایک اہم مرکب سے نہ صرف رسولی کو ختم کرنے کا راستہ معلوم کیا ہے بلکہ وہ نازک مقام ڈھونڈا ہے جسے نشانہ بناکر کینسر کو لگام دی جاسکتی ہے،‘ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ۔
یہ مرکب جب انسانی کینسر کے خلیات اور چوہوں پر آزمایا گیا تو معلوم معلوم ہوا کہ کینسر پھیلانے میں مدد دینے والا ایک جین ڈبلیو ڈبلیو پی ون بہت چالاکی سے ایک خاص اینزائم خارج کرکے کینسر سے لڑنے والے ایک اور جین پ ٹی ای این کو بھی بے اثر کرتا ہے تاکہ وہ آرام سے کینسر کی تباہی پھیلاسکے۔ ماہرین نے دیکھا کہ بروکولی میں موجود انڈول تھری کاربینول (آئی تھری سی ) نہ صرف پی ٹی ای این کو اپنا کام کرنے دیتے ہیں بلکہ ڈبلیو ڈبلیو پی ون کو بھی لگام ڈالتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔