قلات میں فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

نمائندگان ایکسپریس  ہفتہ 18 مئ 2019
سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ فوٹو:ٖ فائل

سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ فوٹو:ٖ فائل

کوئٹہ / قلات:  بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نمیرغ کے علاقے پارود میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر شمس، اصغر علی اور ان کا ایک ساتھی مارے گئے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، بعدازاں نعشیں قلات ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔