اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20 ارب کا فنڈ قائم

سلمان صدیقی  ہفتہ 18 مئ 2019
این آئی ٹی فنڈ سے سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکریگا۔فوٹو: فائل

این آئی ٹی فنڈ سے سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکریگا۔فوٹو: فائل

کراچی:  اسٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالنے کیلیے 20ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیاگیا۔

اسٹاک مارکیٹ کو بحران کی صورت میں امداد کیلیے 20ارب روپے سے خصوصی فنڈ قائم کردیاگیا اس طرح اسٹاک بروکرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیاگیا، یہ فیصلہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹرز اور اسٹاک بروکرزسے ملاقات میں کیاگیا۔

 

ایکسپریس ٹریبیون کو ذرائع نے بتایاکہ فنڈ کا انتظام سرکاری مالیاتی ادارہ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ(این  آئی ٹی) سنبھالے گا۔ این آئی ٹی فنڈ سے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ سرکاری اداروں کے حصص کی خریداری کرکے بحران کی صورت میں کردار اداکرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔