ٹیکس چوری کیلیے جعلی پتوں والی صنعتوں کا سراغ لگانے کی ہدایت

ارشاد انصاری  ہفتہ 18 مئ 2019
صنعتکارکادرجہ درست یاغلط؟جنھیں غلط درجہ ملا،ان سے نقصان وصول کریں،وفاقی ٹیکس محتسب۔ فوٹو: فائل

صنعتکارکادرجہ درست یاغلط؟جنھیں غلط درجہ ملا،ان سے نقصان وصول کریں،وفاقی ٹیکس محتسب۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس چوری کیلیے جعلی پتوں پرقائم صنعتوں کا سراغ لگانے کیلیے ایف بی آرکو نظام بنانے کی ہدایت کردی۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جعلی ادارے نہ صرف سیلز ٹیکس چوری کرتے ہیں بلکہ اس کی واپسی کے دعوے کے لیے جعلی رسیدوں کے اجرامیں بھی ملوث ہیں۔

دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیوجعلی اندراج کاجائزہ لینے کیلیے مضبوط نظام متعارف کرانے میں ناکام رہا، ان لینڈ ریونیو کی طرف سے اندرج کے حوالے سے خطرات ہیں، جعلسازاس کمزوری کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں جس سے قومی خزانے کو آمدن میں نقصان ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔