- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کو ’’پولیس افسر‘‘ بنا دیا گیا
بچہ پولیس یونیفارم پہننا چاہتا تھا،خواہش پوری کر دی، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل۔ فوٹو: فائل
کراچی: پولیس حکام نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کردی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے بتایا کہ ساؤتھ زون پولیس نے سی پی ایل سی اور سول سوسائٹی کے ذریعے یوحنا سجاد کی خواہش پوری کی ، یوحنا سجاد تھیلیسیمیا کا مریض ہے اور اس نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ بڑا ہوکر پولیس افسر بننا چاہتا ہے اور وہ یونیفارم پہننا چاہتا ہے ، اس کی اس خواہش کے احترام میں اسے پولیس یونیفارم پہنائی گئی جبکہ کلفٹن میں ساحل سمندرکے قریب شاپنگ مال کے سامنے اس سے اسنیپ چیکنگ بھی کرائی گئی، یوحنا نے کئی گاڑیاں روکیں اور خلاف قانون چلنے والی کئی گاڑیوں کے چالان بھی کیے۔
شرجیل کھرل نے مزیدکہا کہ اس طرح کے اقدام کے تحت سول سوسائٹی کی مدد سے شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلے بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایاکہ رمضان المبارک کے دوران ساؤتھ زون میں اسنیپ چیکنگ بڑھادی گئی ہے، چیکنگ کے دوران سی پی ایل سی کے افسران بھی پولیس حکام کے ہمراہ ہوتے ہیں اور موقع پر ہی گاڑی کی ویریفکیشن ہوجاتی ہے ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلیے ہرممکن اقدام کیے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔