مطلع آج گرم اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان

اسٹاف رپورٹر  اتوار 19 مئ 2019
گرمی کا پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ، حدت پیر تک جاری رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

گرمی کا پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ، حدت پیر تک جاری رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

کراچی: آج شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے اور صبح کے وقت بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹرکی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق صبح کے وقت بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کی وجہ سے شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران گرمی کا پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق متبادل سمت کی ہواؤں کے سبب نمی کاتناسب بڑھنے کے نتیجے میں معمولی حدت پیر تک جاری رہ سکتی ہے،جس کے بعد پارہ دوبارہ متوازن ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.2 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74جبکہ شام کے وقت 64 فیصد ریکارڈ ہوا تاہم آج (اتوار)کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔