رتو ڈیرومیں ایڈز کی وبا، عالمی پارٹنرز کا کل اجلاس طلب

رضیہ خان  اتوار 19 مئ 2019
سربراہ قومی ایڈز پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی ایڈزکی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ فوٹو: فائل

سربراہ قومی ایڈز پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی ایڈزکی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: رتو ڈیرومیں ایڈز کی وبائی صورتحال پرحکومت نے انسداد ایڈز کے عالمی پارٹنرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایڈز کی تشویشناک صورتحال پر وفاقی حکومت کا عالمی اداروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ڈاکٹر ظفر مرزاکی زیرصدارت اجلاس 20مئی کو اسلام آباد میں ہوگا،جس میں سندھ محکمہ صحت ،صوبائی انسداد ایڈز پروگرام حکام شریک ہوں گے جبکہ یو این ایڈز،اے پی ایل ایچ آئی وی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ سربراہ قومی ایڈز پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی ایڈزکی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی اداروں کی مشاورت سے مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائیگی، ایڈز کیسز کے پیش نظر عالمی اداروں کو ضروریات سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔