راہول گاندھی نے بھارتی میڈیا کو جانبدار قرار دے دیا

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 19 مئ 2019
مجھ سے زیادہ تند و تیز سوالات کیے جاتے ہیں جبکہ وزیراعظم مودی سے نرم، گفتگو۔ فوٹو: فائل

مجھ سے زیادہ تند و تیز سوالات کیے جاتے ہیں جبکہ وزیراعظم مودی سے نرم، گفتگو۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: کانگریس جماعت کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جانبدار قرار دیا ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے مقابلے میں ان سے میڈیا کے سوالات زیادہ تند و تیز ہوتے ہیں۔انھوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ،’’ آپ مجھ سے زیادہ تند و تیز سوالات کرتے ہیں کہ نیائے اسکیم کی رقم کہاں سے آئیگی؟ ‘‘ وغیرہ وغیرہ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔