- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
شک کی آگ نے 8 بچوں کی ماں کو زندگی سے محروم کر دیا

کورنگی مہران ٹاؤن میں قادر نے قز بانو کو قتل کردیا،پولیس نے شوہرکو گرفتار کرلیا. فوٹو: فائل
کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں شک کی آگ نے 8 بچوں کی ماں کو زندگی سے محروم کر دیا جب کہ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاون سیکٹربی 6 میں رہائش پذیر خاتون کی گھر سے لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 45 سالہ قز بانو کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کے شوہر قادر داد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جسے پولیس نے موقع سے گرفتار کر کے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کرلیا۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم محنت کش ہے جس نے دوران تفتیش قتل کی وجہ بیوی کے مشکوک کردار کو قرار دیا ہے جب کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد بار اسے منع بھی کیا تھا تاہم وہ باز نہیں آئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔