’’پیسے کیلیے انسان کیا کچھ کر جاتا ہے‘‘ ویرات کوہلی پر تنقید

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 19 مئ 2019
بریڈ ہوج نے ویرات کوہلی پر تنقید کرکے بھارتی شائقین کو چھیڑ دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بریڈ ہوج نے ویرات کوہلی پر تنقید کرکے بھارتی شائقین کو چھیڑ دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ممبئی: سابق آسٹریلوی کپتان بریڈ ہوج نے ویرات کوہلی پر تنقید کرکے بھارتی شائقین کو چھیڑ دیا۔

کوہلی اورساتھی کھلاڑی ریشابھ پانٹ نے ایک فیس کیئر پروڈکٹ کی تشہیر کیلیے اشتہار میں کام کیا جس میں وہ ڈانس کرتے ہوئے اس کی خوبیاں بیان کررہے ہیں، اس پر ہوج نے کہاکہ ’ پیسے کیلیے انسان کیا کچھ کرجاتا ہے‘ ۔

بریڈ ہوج کے سوشل میڈیا پر اس کمنٹ کی دیر تھی کہ بھارتی شائقین نے انھیں برا بھلا کہنا شروع کردیا، کسی نے ان کے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کی بات کہی تو کسی نے ڈیوڈ وارنر اور دیگرآسٹریلوی کھلاڑیوں کی اشتہارات میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔