بلاول اور مریم کے ملنے پر حیرت نہیں، یہ کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  اتوار 19 مئ 2019
سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے، وزیراعظم۔  فوٹو: فائل

سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ملنے پر حیرت نہیں، یہ کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز افطاری پر ملنے جا رہے ہیں، ان دونوں نے ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہا اور اب یہ کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔