- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
انگلینڈ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست دیدی
لیڈز: انگلینڈ نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-4 سے کامیابی حاصل کرلی جب کہ پہلا میچ بارش کے باعث کھیلا نہیں جاسکا تھا۔
لیڈز میں کھیلے گئے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 351 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 46.5 اوورز میں 297 رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئے اور بالترتیب 0 اور 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے لیکن وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔
کپتان سرفراز احمد اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 146 رنز بنائے، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، بابراعظم 80 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ بدقسمتی سے سرفراز احمد صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور رن آؤٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک بھی صرف 4 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔
آصف علی 22 ، عماد وسیم 25 اور حسن علی 11 رنز بناسکے جب کہ محمد حسنین نے 28، شاہین آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 5 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمس وینسی اور جونی بیئراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز 63 رنز کی شراکت ہی قائم کرسکے جس کے بعد جیمس وینسی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد جونی بیئراسٹو بھی 32 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان مورگن اور جوئے روٹ کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم کی ، مورگن 76 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے اور جوئے روٹ 84 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ تیسرے میچ کے سنچری میکر جوز بٹلر 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ معین علی کھاتہ کھولے بغیر عماد وسیم کا شکار بنے اور پچھلے میچ کے ہیرو بین اسٹوکس بھی 21 رنز بنانے کے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، عماد وسیم نے 3، اور محمد حسنین، حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔