- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
- لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز
- امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان
عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گے، فردوس عاشق

سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں، مشیر اطلاعات
سیالکوٹ: مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج مریم نواز بلاول بھٹو کی افطاری میں جارہی ہیں، دو لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ تجدید عہد کرنے جارہے ہیں، افطاری کی آڑمیں سیاسی مفادات کا تحفظ اورمک مکاو کیلیے چور دروازہ ڈھونڈا جارہا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گینگ کی شکل میں سیاسی جماعتیں اپنی ترجیحات کا تعین کریں گی، سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے داو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کریں گی، ان لیڈران سے پوچھنا چاہتی ہوں اس افطاری پرعوام کی مشکلات کم کرنے کا عندیہ دیاہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکرنے جارہی ہے، عمران خان ان دونوں جماعتوں کے گٹھ جوڑ اور مک مکاو کا بیانیہ دیتے رہے ہیں اور عمران خان ہی اس قوم کے لیے واحد روشن چراغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ہمدردی ہو رہی ہے جوعمران خان پرتابڑ توڑ حملےکرتا تھا، حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کو ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔