- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- گلیڈی ایٹرز اور زلمی کا نمائشی میچ؛ تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رحجان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
لاہور میں ون وہیلنگ سے روکنے پر منچلوں کا ڈولفن اہلکاروں پر تشدد
لاہور: ساندہ کے علاقے بند روڈ پر ون وہیلنگ سے روکنے پر منچلوں نے ڈولفن اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 14 ون وہیلرز کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز ساندہ کے علاقہ بندر روڈ پر منچلے نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ون وہیلنگ کررہے تھے، اس دوران ڈولفن اہلکاروں نے انہیں روکا تو ملزمان نے ڈولفن اہلکاروں کو ہی گھیرے میں لے لیا اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
ساندہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 200 نامعلوم افراد کے خلاف 10 دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈولفن ٹیم 327 کو زدوکوب تشدد اور حبس بے جا میں رکھا، اہلکاروں کی یونیفارم پھاڑنے کے ساتھ سر پر ڈنڈے بھی مارے، تشدد کے دوران اہلکاروں سے نقدی سرکاری اسلحے سمیت سرکاری موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 ون وہیلرز کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس پیز کو شہر بھر میں ون وہیلرز کے خلاف فوری اور بھر پور انسدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ون وہیلرز کے رہائشی اور ورکنگ ایڈریسز اور دیگر تمام کوائف اکٹھا کرکے کریمنل ریکارڈ ترتیب دیا جائے۔
دریں اثنا واقعے کے بعد اہل کاروں نے بدلہ لینے کے لیے چند گھںٹوں بعد بند روڈ پر دکان پر موجود شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج بندر روڈ پر واقع ایک دکان کی ہے اور شام 6 بجے کی ہے جس میں ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکار دکان پر آتے ہیں اور دکان کے باہر کھڑے لڑکوں پر لاٹھیاں برساتے نظر آتے ہیں جس پرتشدد کا شکار ہونے والے لڑکے موقع سے فرار ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈولفن اہلکار دکان دار پر بھی تشدد کرتے ہیں اور دکان دار کو باہر کھینچتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایس پی ڈولفن اسکواڈ بلال ظفر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے دونوں اہلکاروں نوید اور قمر کو کلوز ٹو ہیڈ کوارٹر کر دیا ہے اور ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔