- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
روزہ صبر کا نام ہے اورہمیں کوئی حق نہیں کہ اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں، کبریٰ خان

رمضان تو صبر، تحمل اور حوصلہ افزائی کا نام ہے، کبریٰ خان (فوٹو: فائل)
کراچی: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں کہ روزہ کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، ہم روزہ اپنے اور اپنے رب کے لیے رکھتے ہیں، ہمیں کوئی حق نہیں کہ بھوک کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں کیوں کہ رمضان میں اللہ سبحان و تعالی کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے بلکہ رمضان تو صبر، تحمل اور حوصلہ افزائی کا نام ہے۔
کبریٰ خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو خود کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے آپ میں سچے رہیں اور اس کا اثر دوسروں پر پڑنے دیں تاکہ اس طرح سے پتا چل سکے کہ روزہ رکھ کیوں رہے ہیں؟ آخر کار ہم سب انسان ہیں ہم سب میں خامیاں ہیں لیکن ہمیں کوشش جاری رکھنی چاہیے تاکہ خود کو بہتر سے بہتر بناسکیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ رحم دل بنیں، صبر والے بنیں اپنے اطراف کے لوگوں سے تحمل سے پیش آئیں، اپنے والدین سے صلہ رحمی کریں، دوستوں سے پڑوسیوں سے اور ساتھ کام کرنے والوں سے بھی تحمل سے پیش آئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔