- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
اسٹریٹ کرائم، پولیس کا مددگار15 کوعلیحدہ یونٹ بنانے پرغور

اربن پولیسنگ ماڈل میں انویسٹی گیشن ماڈل،اصلاحات،ری اسٹرکچرنگ،تھانوں کا ریپڈ رسپانس میکنزم لازمی شامل کیا جائے،آئی جی ڈاکٹرکلیم امام کا اجلاس سے خطاب
کراچی: سندھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم پر قابوپانے کے لیے مددگار 15کو باقاعدہ علیحدہ یونٹ بنانے پرغورشروع کردیا ہے،ایس پی محافظ کا نام تبدیل کرکے ایس پی مددگار15رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے، آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت اجلاس میں مددگار15 کی اپ گریڈیشن، اربن پولیسنگ پلان کی ترتیب اورشعبہ تفتیش کے جملہ امور اور اقدامات پر غور کیا گیا، مددگار15 کی بتدریج اپ گریڈیشن کی جائے گی مددگار 15 کو موثر اور بروقت ردعمل (رسپانس) کے لیے کاریں اور موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔
آئی جی سندھ نے مددگار15کی بہتری اس کے فروغ اور اسے مالی طور پر خود مختار اور علیحدہ یونٹ بنانے کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا ہے، آئی جی نے کہا کہ مددگار15کے موجودہ نظام اور ڈھانچے (سسٹم اورانفراسٹرکچر) کی بہتری کے لیے درکار وسائل کے حوالے سے تفصیل ترتیب دی جائے، نیا،جدیدسافٹ ویئراورگیجٹری تیار کرکے اسے مددگار15 رسپانس نظام کاحصہ بنایا جائے کسی بھی واقعے پر مددگار15کے رسپانس میکنزم کوموثر بنانے کے لیے وافر افرادی قوت فراہم کی جائے۔
گاڑیوں کی مرمت کے فنڈز کے استعمال کو موثر بنایاجائے اور اس حوالے سے مددگار15 کی گاڑیوں پرخصوصی توجہ دی جائے، شماریاتی اعداد و شمار اور اربن پولیسنگ کے ہر پوائنٹ کی تفصیل وضاحت کے ساتھ فراہم کی جائے،اربن پولیسنگ کے ماڈل کو اس طور پر ڈیزائن کیا جائے کہ یہ مکمل طور پر دیہی پولیسنگ ماڈل سے مختلف ہو اور بڑے شہروں کی ضروریات سے نمٹنے میں مفید اور کارگر ہو، اربن پولیسنگ ماڈل میں انویسٹی گیشن ماڈل،اصلاحات،ری اسٹرکچرنگ،تھانہ جات کا ریپڈ رسپانس میکنزم سے انضمام کو لازمی شامل کیا جائے، آپریشن برانچ کی بلاتعطل پولیسنگ کے لیے شعبہ تفتیش کی افرادی قوت کو 12 فیصد سے بڑھاکر 25 فیصد کیا جائے۔
افرادی قوت،گاڑیوں پر مشتمل وسائل انویسٹی گیشن برانچ کو فراہم کی جائیں انویسٹی گیشن کو فراہم کردہ افرادی قوت کی کارکردگی کو بتدریج آپریشن برانچ کے مطابق کیا جائے، تفتیشی (انویسٹی گیشن) شعبے کواپنی کارکردگی پر توجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو دی جانیوالی سزائوں کے شرح تناسب کو بھی بڑھانا ہوگا، سی ڈی آر،نادرا،سی آراو،کرائم انالیسز ،سی ڈی آر اسٹڈی، سی آراو لنکج وغیرہ کی صورت میں تکنیکی معاونت ہر ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس کو تیز ترین، مؤثر اور میرٹ پر تفتیش کے لیے فراہم کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔