پہلا ون ڈے :آئرش بولرز نے افغان ٹیم کی قلعی کھول دی، میزبان ٹیم فتحیاب

اسپورٹس ڈیسک  پير 20 مئ 2019
پہلا ون ڈے :آئرش بولرز نے افغان ٹیم کی قلعی کھول دی،میزبان ٹیم فتحیاب
 فوٹو: فائل

پہلا ون ڈے :آئرش بولرز نے افغان ٹیم کی قلعی کھول دی،میزبان ٹیم فتحیاب فوٹو: فائل

بیلفاسٹ:  آئرش بولرز نے افغان ٹیم کی ورلڈ کپ تیاریوں کی قلعی کھول دی، میزبان ٹیم نے دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 72 رنز سے جیت لیا، 211 کا تعاقب کرنے والی مہمان ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 48.5 اوورز میں 210 رنزبناکرآل آئوٹ ہوگئی،اوپنر پال اسٹرلنگ نے 6 چوکوں اور دو سکسر کی مدد سے 94 گیندوں پر71 کی اننگزکھیلی،کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے 53 کی قائدانہ اننگز کھیلی، کیون اوبرائن 32 ، جورج ڈوکریل 14 اورگرے ولسن 10 رنزبناکرنمایاں رہے، دوالت زدران اور آفتاب عالم نے 3،3 کھلاڑیوں کوپویلین چلتا کیا ۔

اسپنر راشد خان نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، ایک کھلاڑی کو گلبدین نائب نے ٹھکانے لگایا۔افغان ٹیم جوابی اننگز میں 138رنز پر ڈھیر ہوگئی، اصغر افغان29، محمد نبی27 اور گلبدین نائب 20 رنزبناکرنمایاں رہے، راشد خان نے 16 رنز اسکورکیے، مارک ایڈائر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس کیا، بوائیڈ رینکن نے3 جبکہ ٹم مرٹگ نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، دونوں ملکوں میں سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے منگل کو شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔