پی سی بی کے سابق ڈائریکٹرمیڈیا آغا محمد اکبر دنیا سے کوچ کرگئے

اسپورٹس رپورٹر  پير 20 مئ 2019

 لاہور:  سابق ڈائریکٹر میڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ اورسینئراسپورٹس صحافی آغا محمد اکبر انتقال کرگئے۔

سابق ڈائریکٹر میڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ اورسینئراسپورٹس صحافی آغا محمد اکبر انتقال کرگئے۔ وہ گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، چند ماہ قبل انھوں نے جگر کا ٹرانسپلانٹ بھی کرایا تھا تاہم وہ مکمل طورپرشفایاب نہ ہوسکے تھے، آغا محمد اکبر پی سی بی میں ہیڈ آف میڈیا ڈپارٹمنٹ بھی رہے جبکہ اس کے علاوہ وہ ایک معروف انگریزی اخبار سے بھی وابستہ رہے تھے۔

اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور سجال کے صدر عقیل احمد اور سیکریٹری چوہدری اشرف سمیت تمام ممبران کی جانب سے آغا اکبر کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی آغا اکبر کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔