- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلیا میں سکے سے بھی چھوٹا انتہائی تابکار کیپسول گرکرگم ہوگیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
عوام کا تیل اتنا نکل گیا ہے کہ یہ ایکسپورٹ بھی ہوسکتا ہے، خورشید شاہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کوئی نیوکلیئر معاہدہ نہیں اسلیے معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، خورشید شاہ: فوٹو: فائل
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اورعوام کا تیل اتنا نکل گیا ہے کہ یہ ایکسپورٹ بھی ہوسکتا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء خورشید احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے اوپر آنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے، ایک طرف عمران خان تیل و گریس نکلنے کے دعوے کرتے رہے، دوسری طرف ان کے مشیر کہتے ہیں کہ 20 کروڑ ڈالر خرچ کر کے بھی کچھ نہیں نکلا لیکن عوام کا تیل اتنا نکل گیا ہے کہ یہ ایکسپورٹ بھی ہو سکتا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے بنتا تھا، اب بجٹ آئی ایم ایف خود بنا رہی ہے، یہ تبدیلی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والا معاہدہ کوئی نیوکلیئرمعاہدہ نہیں اس لیے معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، اگر معاہدہ پارلیمنٹ میں نہیں لاتے تو اسکا مطلب پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے،۔
خورشید شاہ نے کہا کہ معیشت ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، معیشت کی خراب صورتحال حکومت کی ناکامی ہے، پڑوسی ملکوں کی معیشت بہتر ہوئی گری نہیں، عمران خان نے معیشت کو ایسی جگہ پہنچا دیا جو سب کے لئے چیلنج ہے، اپوزیشن کے لئے ایک پیج پر ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ڈالرکی اڑان ملکی معیشت پر ایک بہت بڑی ضرب ہے، اسد عمر اپنی ناکامی کا اظہار کرچکے ہیں،اپنا لگایا ہوا چیئرمین ایف بی آر بھی خود ہی ہٹایا، ہم حالات کی بہتری کی بات کر رہے ہیں حالات خراب کرنے کی نہیں اورحکومت کو چلانا سیاست دانوں کا کام ہے سلیکٹڈ شخص کا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔