ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر محمد عامرخوشی سے سرشار

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
پوری ٹیم کو اب مزید دعاؤں کی ضرورت ہے، محمد عامر: فوٹو: فائل

پوری ٹیم کو اب مزید دعاؤں کی ضرورت ہے، محمد عامر: فوٹو: فائل

 لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر فخر اور خوشی محسوس کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پرخدا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ محمد عامر نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کریں گے اورقوم کا سرفخرسے بلند بھی کریں گے۔

محمد عامر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک تمناؤں اوردعاؤں کے لیے وہ بہت شکرگزارہیں جب کہ پوری ٹیم کو اب مزید دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آج چیف سلیکٹرانضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔