کویت؛ افطار میں شربت ٹھنڈا نہ ملنے پر بیوی کو چھری مارنے والا شوہر گرفتار

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
آئندہ تشدد نہ کرنے کی تحریری ضمانت پر بیوی نے شوہر کو معاف کردیا  فوٹو : فائل

آئندہ تشدد نہ کرنے کی تحریری ضمانت پر بیوی نے شوہر کو معاف کردیا فوٹو : فائل

کویت سٹی: کویت میں افطار کے وقت ٹھنڈا شربت نہ ملنے پر بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے رہائشی شخص کو افظار کے وقت ٹھنڈا شربت نہ ملنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

شوہر نے کام پر جانے سے قبل بیوی کو شربت ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھنے کا کہا تھا تاہم جب افطار کا وقت آیا تو شربت ٹھنڈا نہ تھا جس پر شوہر نے بیوی کو چھری کھینچ کر ماری۔ بیوی نے زخمی حالت میں پولیس کو فون کیا اور مدد طلب کی۔

پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تھانہ لے گئی جہاں شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا اور معافی کی درخواست کی۔ بیوی نے شوہر کی جانب سے پولیس کو گواہ بنا کر آئندہ تشدد نہ کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر معاف کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات میں مقدمہ درج کرنے سے قبل فریقین کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جاری ہے تاکہ معاملہ یہیں پر ختم ہوجائے، اس مقدمے میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔