آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ فوٹو:فائل

دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔

دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی۔ چینی سفیر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔