وسطی امریکی ملک میں طیارہ دریا میں گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
طیارے میں 3 امریکی سیاح سوار تھے۔ فوٹو : فائل

طیارے میں 3 امریکی سیاح سوار تھے۔ فوٹو : فائل

ٹیگوسیگلپا: وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں ایک چھوٹا طیارہ دوران پرواز خرابی پیدا ہونے کے باعث دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک کینیڈی شہری اور 3 امریکی سیاح ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہونڈوراس میں ایک چھوٹا طیارہ دریا برد ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک کینیڈی شہری اور 3 امریکی سیاح شامل ہیں، چاروں افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

پرائیوٹ طیارے   نے معروف  تفریح گاہ روآٹن سے ٹروجیلو کے لیے پرواز بھری تھی، پائلٹ کینیڈی شہری پیٹرک فورسیٹھ تھا  جنہوں نے ٹروجیلو میں تفریح گاہ بنائی تھی اور اپنے ساتھ طیارے میں 3 امریکی  سیاحوں کو اسی مقام پر لے جارہے تھے۔

Plane 2

ٹروجیلو میں سیاحتی مقام کے قیام پر طیارے کے پائلٹ پیٹرک فورسیٹھ کے ساتھ مقامی انتظامیہ کا تنازع چل رہا تھا تاہم طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ سول ایوی ایشن نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔