سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم، اورنج لائن کا سول ورک مکمل نہ ہوسکا

ایکسپریس رپورٹر  پير 20 مئ 2019
سپریم کورٹ نے 20 مئی تک منصوبے کا سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا . فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے 20 مئی تک منصوبے کا سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا . فوٹو : فائل

 لاہور: سپریم کورٹ کی جانب سے اورنج ٹرین کے سول ورکس پر دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر کام مکمل نہ ہوسکا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور پنجاب حکومت اورنج ٹرین کا سول ورک مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی، ٹھیکیدار تاحال 100 فیصد سول ورک مکمل نہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ سے مزید وقت لینے کے لیے اپیل کی تیاری کرنے لگی ہے، سپریم کورٹ نے 20 مئی تک منصوبے کا سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

دورکنی بینچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن شامل تھے، حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبہ 93 اعشاریہ 5 فیصد مکمل ہوا ہے اورنج ٹرین کا سول ورکس اب اگست تک جا پہنچے گا۔

یہ پڑھیں: ڈالر کے نرخ بڑھنے سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت 340 ارب تک پہنچ گئی 

واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سال 2015ء میں شروع ہوا تھا جس کی لاگت کا تخمینہ 160 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور دیگر عوامل کے باعث اس منصوبے کی قیمت بڑھ کر 340 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے جس میں بڑا کردار ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔