ناقص فیلڈنگ بھی جنید خان کے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کی وجہ بنی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 21 مئ 2019
ہم نے موجودہ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے،بیٹنگ کیلیے سازگار پچز پر فیلڈنگ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، انضمام الحق۔ فوٹو : اے ایف پی

ہم نے موجودہ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے،بیٹنگ کیلیے سازگار پچز پر فیلڈنگ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، انضمام الحق۔ فوٹو : اے ایف پی

 لاہور: انگلینڈ سے پانچویں ون ڈے میں ناقص فیلڈنگ بھی جنید خان کے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کی وجہ بنی۔

پریس کانفرنس میں جنید خان کو ڈراپ اور فٹنس پر شکوک کے باوجود محمد عامر کو شامل کیے جانے کے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہم نے موجودہ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے،بیٹنگ کیلیے سازگار پچز پر فیلڈنگ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، اس پہلو کو بھی مد نظر رکھا گیا۔

یاد رہے کہ پانچویں ون ڈے میں ڈراپ کیچز سمیت جنید خان کی فیلڈنگ ناقص رہی، بعد ازاں اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ کے باوجود ان کے دامن پر لگا داغ نہ مٹ سکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔