اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

اسٹاف رپورٹر  منگل 21 مئ 2019
پیر کو شہر کادرجہ حرارت 34.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد رہا،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

پیر کو شہر کادرجہ حرارت 34.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد رہا،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

کراچی:  اگلے3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری کے درمیان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری 3روزہ پیش گوئی کہ مطابق شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کاامکان ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 35سے 37ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں اختتام تک کوئی غیرمعمولی گرمی کا امکان نہیں ہے،اور قوی امکان یہ ہے کہ رواں ماہ مئی کے اختتام تک موسم متوازن رہے گا،پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74جبکہ شام کے وقت 61فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔