- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
نادرا میں 28 اہم اسامیوں پر سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

پی آئی اے اور اسٹیل ملز ودیگر کئی قومی اداروں میں ذاتی پسند، سفارش وسیاسی عناصر نے ترقی پر کاری وار کیا اور آج یہ حکومتی سبسڈی پر چل رہے ہیں۔ فوٹو:فائل
کراچی: قومی ادارے نادرا سابقہ اور موجودہ حکومتوں میں لگ بھگ 28 اہم اسامیوں پر بھاری بھرکم تنخواہوں پربھرتیاں کی گئیں ہیں۔
قومی ادارے نادراکوسفارشی بھرتیوں کا مرکزبنادیاگیا، کم تجربے کے حامل من پسند اور سیاسی افراد کی بھرتیوں اورخلاف ضابطہ ترقیوں جبکہ اثررسوخ کے ذریعے دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن کے بعد اہم عہدوں پر تعیناتی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا، سابقہ اور موجودہ حکومتوں میں لگ بھگ 28 اہم اسامیوں پر بھاری بھرکم نتخواہوں پربھرتیاں کی گئیں۔
حالیہ دنوں میں پی ٹی آّئی کے رہنما اور وزیراعظم ہائوس کے انتہائی اہم و بارسوخ شخصیت کے بھتیجے کو صرف 2 ماہ کے قلیل عرصے میں کراچی کے ریجنل ہیڈکواٹرز میں ڈائریکٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی۔ شیرازالحق کی تعیناتی کی وجہ سے گذشتہ کئی برسوں سے ترقی کے منتظرافسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، ماضی میں بھی ان ہی حالات کی بنا پر ملازمین ہڑتال پر جاچکے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ قومی اداروںکوجتنانقصان سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے دیگر عوامل اس کے عشرعشیر بھی نہیں ہیں، ماضی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے تباہی سے دوچار ہونے والے اداروں میں پی آئی اے اوراسٹیل ملز سمیت دیگر کئی قومی ادارے شامل ہیں جن میں ذاتی پسند، سفارش وسیاسی عناصر نے ان اداروں کی ترقی پر کاری وار کیا اورآج یہ ادارے حکومتی سبسڈی پر چل رہے ہیں۔
شہریوں کی رجسٹریشن سمیت متفرق ذمے داریوں پر مامورنیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)میں سابقہ ن لیگ کی حکومت جبکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت میں لگ بھگ28اہم اسامیوں پر بھرتیاں کی جاچکی ہیں جن پر بھرتی ہونے والے افرادکوبھاری بھرکم تنخواہوں پر ذمے داریاں سونپی گئیں، حالیہ دنوں میں وزیراعظم ہائوس کی انتہائی اہم شخصیت کے بھتیجے پر حکومت مہربان ہوئی اور اس اہم شخصیت کے عزیز شیراز الحق کو بھاری تنخواہ پر نادراکراچی کے ریجنل ہیڈکواٹرز کا ڈائریکٹرتعینات کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیرازالحق کو2ماہ قبل نادرامیں مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے طورپراسلام آباد ہیڈ کواٹرز میں زمینوں کے پراجیکٹ پر مقررکیا گیا تھا جبکہ مینجمنٹ ایسوسی ایٹ کے جاری کردہ اشتہار میں 3سال کا لازمی تجربہ مانگا گیا تھا،بعدازاں انتہائی حیرت انگیز طورپرہیڈکواٹرزکے پراجیکٹ سے تبادلہ کرکے شیراز الحق کو کراچی ریجنل ہیڈکواٹرز کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا، شیراز الحق نے 2ماہ میں18 گریڈ سے19گریڈ میں تیز رفتار ترقی کرلی، ان تمام مراحل کے دوران ترقی کے لیے وضع کردہ ضابطوں پر عمل نہیں کیا گیا۔
شیرازالحق کو بھاری بھرکم تنخواہ پر نئی ذمے داری سونپی گئی ہے جبکہ اس خلاف ضابطہ ترقی کی وجہ سے نادرامیں گذشتہ کئی برسوں سے ترقیوں کے منتظرافسران میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔