وفاقی حکومت نے ای او بی آئی کے بجٹ میں 384 فیصد اضافہ کر دیا

ظفر بھٹہ  منگل 21 مئ 2019
ماضی میں اس ادارے میں اربوں روپے کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے۔ فوٹو: فائل

ماضی میں اس ادارے میں اربوں روپے کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلیے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ( ای او بی آئی) کے بجٹ میں 384فیصد اضافہ کردیا ہے۔

2013ء میں ایف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کی تحقیقات سے سامنے آیا تھا کہ ای او بی آئی نے غیرشفاف طریقہ اختیار کرتے ہوئے جائیدادیں خریدیں جس کی وجہ سے ادارے کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔

وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل نے رواں مالی سال کا ای او بی آئی کا بجٹ پروپوزل اور مالی سال 2017-18 کا نظرثانی شدہ بجٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں اس ادارے میں اربوں روپے کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔