- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
یوکرائن کے صدر نے حلف اٹھاتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کردی

یوکرائنی صدر سیاست میں آنے سے قبل مزاحیہ اداکار کی حیثیت سے شہرت رکھتے تھے۔ فوٹو : فائل
کیف: یوکرائن کے نو منتخب صدر ولودومیر زیلینسکی نے ملکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے نو منتخب صدر ولودومیر زیلینسکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور اپنے پہلے حکم نامے میں پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے تاکہ نئے منتخب لوگوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملے، نئے صدر نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی تقریر میں مشرقی حصے میں جنگی حالات ختم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
صدر ولودومیر زیلینسکی نے حلف اٹھانے کے لیے روایتی جاہ و حشمت کے بجائے اپنے ووٹرز اور مداحون کے درمیان پیدل چلتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے اور اس دوران لوگوں سے ہاتھ ملایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ زیلینسکی نے گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات میں 73 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔
صدر ولودومیر زیلینسکی سیاست میں آنے سے قبل اداکاری کے شعبے میں شہرت رکھتے تھے اور بالخصوص مزاحیہ اداکاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ انتخابی مہم کے دوران انہیں مزاحیہ اداکار ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔