ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 21 مئ 2019
انگلش ٹیم اپنا پہلا میچ 30 مئی کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

انگلش ٹیم اپنا پہلا میچ 30 مئی کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

عباس رضا: ورلڈکپ کے لیے میزبان انگلینڈ کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ایون مورگن کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کیورن، لیام ڈاؤسن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، حیسن روئے، بین اسٹوکس، جیمز ونس، کرس ووئیکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلش ٹیم اپنا پہلا میچ ورلڈکپ کے افتتاحی روز 30 مئی کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی، میزبان کرکٹرز نے حال ہی میں ون ڈے سیریز میں بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 سے زیر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔