نیب کی کارکردگی سے بہت تنگ آگئے بس بہت ہوگیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

ویب ڈیسک  منگل 21 مئ 2019
اب عدالت نیب کے خلاف اسٹرکچر پاس کرے گی، جسٹس احمد علی شیخ فوٹو:فائل

اب عدالت نیب کے خلاف اسٹرکچر پاس کرے گی، جسٹس احمد علی شیخ فوٹو:فائل

 کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی سے بہت تنگ آگئے بس بہت ہوگیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایس پی ٹھٹھہ محمد علی وسان کے خلاف نیب کرپشن تحقیقات سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ نے پیش رفت رپورٹ پیش نہ کرنے پر نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارکردگی سے بہت تنگ آچکے ہیں، بس بہت ہوگیا، اب عدالت نیب کے خلاف اسٹرکچر پاس کرے گی۔

چیف جسٹس نے نیب کیس افسر سے کہا کہ او مسٹر، ڈائریکٹر یا ڈی جی نیب کو بلائیں، ان سے کہیں 2 جولائی کو تیاری کرکے آئیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔