کراچی کو فوج کےحوالے کرنے کا ایم کیو ایم کا مطالبہ بڑی غلطی ہوسکتا ہے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2013
 متحدہ صبح مطالبہ کرتی ہے اور شام کو کہتی ہے کہ مطالبہ نہیں کیا، خورشید شاہ. فوٹو: فائل

متحدہ صبح مطالبہ کرتی ہے اور شام کو کہتی ہے کہ مطالبہ نہیں کیا، خورشید شاہ. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو فوج  کےحوالے کرنے کا ایم کیو ایم کا مطالبہ بڑی غلطی ہو سکتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے  وزیراعظم سےکراچی کوفوج  کےحوالےکرنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،  ایم کیو ایم کا فوج بلانے کا مطالبہ جمہوریت اور سیاست کے منہ پر تھپڑ ہے، ایم کیو ایم کے غیر جمہوری مطالبے پر ایوان کو اپنا فیصلہ دینا چاہیے۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے اس سے قبل بھی بڑے مطالبے کئے، سوچ رہے ہیں کہ یہ کوئی سازش تو نہیں ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ متحدہ صبح مطالبہ کرتی ہے اور شام کو کہتی ہے کہ مطالبہ نہیں کیا، اس مطالبے کے بعد  ایم کیو ایم کے گورنر کو بھی فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے  امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔