- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
سرفراز احمد نے ٹیم میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا

ایسی باتیں عوام میں نہ پھیلائی جائیں،فیلڈنگ اور بولنگ بہتر بنا لیں گے،کپتان۔ فوٹو : فائل
لاہور: سرفراز احمد نے پاکستانی اسکواڈ میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
ایک انٹرویو میں کپتان سرفراز احمد نے سختی سے ان باتوں کی تردید کردی کہ پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تناؤ کی کیفیت ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نجانے لوگ اس طرح کی باتیں اور تبصرے کیوں کر رہے ہیں، ٹیم میں انتشار کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، بڑی اچھی بات ہوگی کہ اس طرح کی افواہیں عوام میں نہ پھیلائی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ کھیل میں مسائل ضرور ہیں اور ان کا حل تلاش کرنا بھی ممکن ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی بیٹنگ نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی پیش کی۔ بولنگ میں غلطیاں سامنے آئیں، خاص طور پر ابتدائی 13 اوورز میں 120 رنز بن جانا فکرمندی کی بات رہی، اس طرح کا آغاز ہوتو بعد میں 400 کا ٹوٹل بھی ممکن نظر آنے لگتا ہے لیکن بولرز کوشش کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے رہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ فیلڈنگ کی وجہ سے زیادہ مسائل ہوئے، ورلڈکپ سے قبل میسر وقت میں ان خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،انگلینڈ سے سیریز کے نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے لیکن کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے آخری میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں لیں، حسن علی اور عماد وسیم نے بھی اچھے اسپلز کرتے ہوئے بیٹنگ وکٹوں پر حریف بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کیں، مسائل کا حل موجود اور بولرز سے ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔