نیب کی کارروائی، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2019
خورشید جمالی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

خورشید جمالی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: نیب نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب سندھ نے رات گئے کراچی میں بڑی کارروائی کے بعد سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا جب کہ نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق خورشید جمالی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں، وہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔