- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
سبزی منڈی کراچی میں چھلکے سے پھسلنے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک
کراچی: سپرہائی وے پرسبزی منڈی میں کیلے کے چھلکے سے پھسلنے کے معمولی تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی۔
واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پرپہنچی اور2 ملزمان مومن اوربسم اللہ کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کشیدگی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سبزی منڈی بند کرادی گئی۔
پولیس کے مطابق ایک شخص کے کیلے کے چھلکے سے پھسلنے پر جھگڑا ہوا جو خونی تنازع میں بدل گیا۔ سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔