سبزی منڈی کراچی میں چھلکے سے پھسلنے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2019
سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سپرہائی وے پرسبزی منڈی میں کیلے کے چھلکے سے پھسلنے کے معمولی تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پرپہنچی اور2 ملزمان مومن اوربسم اللہ کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کشیدگی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سبزی منڈی بند کرادی گئی۔

پولیس کے مطابق ایک شخص کے کیلے کے چھلکے سے پھسلنے پر جھگڑا ہوا جو خونی تنازع میں بدل گیا۔ سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔