اداکارمحسن عباس حیدرکے گھر بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2019
بیٹے جیسی نعمت سے نوازے جانے پر محسن عباس حیدر نے خدا کا شکر ادا کیا۔ فوٹوفائل

بیٹے جیسی نعمت سے نوازے جانے پر محسن عباس حیدر نے خدا کا شکر ادا کیا۔ فوٹوفائل

کراچی: نامور اداکار وگلوکارمحسن عباس حیدرکے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

فلم ’نامعلوم افراد‘ سے شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکاروگلوکارمحسن عباس حیدر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ خوشخبری شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ خدا نے انہیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے۔

محسن نے اپنے بیٹے کانام بھی اپنے چاہنے والوں کےساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’حیدرعباس محسن‘ رکھا ہے۔ بیٹے جیسی نعمت سے نوازے جانے پرمحسن نے خدا کا شکرادا کیا۔

اداکارہ مہوش حیات سمیت محسن عباس حیدرکے تمام چاہنے والوں کی جانب سے انہیں اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکار محسن عباس کی شیر خوار بیٹی خالق حقیقی سے جا ملی

واضح رہے یہ محسن عباس حیدرکی یہ دوسری اولاد ہے، دوسال قبل محسن نے انسٹاگرام پر بیٹی پیدا ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم وہ بچی زیادہ دن نہیں جی سکی تھی اور بہت چھوٹی عمر میں خالق حقیقی سے جاملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔