- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کیلیے ’گولڈن کارڈ‘ کا اجرا
دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل سکونت کی سہولت کی فراہمی کے لیے گولڈن کارڈ پروگرام کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم نے غیر ملکی شہریوں کو مستقل بنیادوں پر اقامہ دینے کے لیے گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام کا اعلان کردیا ہے، ابتدائی طور پر اس سہولت سے 6800 تارکین وطن فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام سے طب، انجینیئرنگ اور سائنس کے شعبے میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے حامل غیر ملکی فائدہ اُٹھا سکیں گے، یہ ویزہ اسکیم متحدہ عرب امارات میں سائنس و طب کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیےلائی گئی ہے۔ یو اے ای گولڈن کارڈ اسکیم سے غیر معمولی سرمایہ کار بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں کے لیے امریکی گرین کارڈ کی طرز پر مستقل اور مخصوص مدت کے لیے کارآمد منفرد اقامہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ معاشی سرگرمیوں اور سائنس و طب میں ترقی کے لیے مستقل رہائش کے حامل ویزہ اسکیم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔